نوشہرہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

نوشہرہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کا جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ کا دورہ ڈسٹرکٹ جج نے قیدیوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی جبکہ معمولی نوعیت کے ملزم قیدیوں کی رہائی کا بھی حکم دے دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شفیق احمد تنولی اور جوڈیشل مجسٹریٹ بخت زادہ خان نے جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ کا دورہ کیا اور جیل میں کیمپ لگاکر قیدیوں کے مسائل سنیں اور ان مسائل کے حل کیلئے قیدیوں کو بھرپور یقین دہانی کرائی اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ فلک شیرخان، ناصرخان بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق احمد تنولی اور جوڈیشل مجسٹریٹ بخت زادہ خان نے جیل میں مختلف بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا اشیاء خوردنوش چیک کئے جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا حکم بھی دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شفیق احمد تنولی نے میڈیا کو بتایا عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں کے دروازے کھلیں ہیں اور جیلوں میں قید قیدی اپنی رہائی کے بعد ایسی زندگی بسر کریں جس سے معاشرے کے دوسرے افراد کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...