عوام کو طب کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے ،ظفر اللہ خان

عوام کو طب کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے ،ظفر اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر محمدطاہر بورڈ آف گورنرز کے چیرمین ظفراللہ خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے کیونکہ صحت اور تعلیم کسی بھی معاشرے کا بنیادی حق ہے تعلیم اور صحت کے بغیر معاشرے کی ترقی کا تصور ناممکن ہے نوجوان نسل خون عطیہ کرنے میں جھجک محسوس نہ کریں خون عطیہ کرنا انسانی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جوکہ ثواب میں زمرے میں آتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں بلڈ بینک اور کیفٹریا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز کے چیرمین ظفراللہ خان ،جمشیدخان، ایس اے شکیل ، ڈاکٹر انوربھی موجود تھے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر محمدطاہر نے کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کا ایک تحفہ ہے عوام صوبائی حکومت کے اس کاوش کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور ساتھ دے اور بہت جلد قاضی میڈیکل کمپلیکس میں عوام کو مزید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید جدید آلات اور ماہر ڈاکٹر کی کمی کو پورا کردیاجائے گا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری نوجوان نسل خون کے عطیات دینے میں جھجک محسوس کررہی ہیں اور ان کی یہ خام خیالی ہے کہ خون عطیہ کرنے سے انسانی جسم میں کمزوری پیدا ہوجاتی ہے جوکہ کمزوری نہیں بلکہ قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔