تبدیلی کے دعویداروں نے نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا ،حاجی غلام علی

تبدیلی کے دعویداروں نے نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا ،حاجی غلام علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی نے صوبے کو تباہ کردیا ،نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے کوئی پالیسی اور منصوبہ نہیں دیا۔ پشاور ڈسٹرکٹ نے 10صوبائی اور 4قومی اسمبلی کے سیٹیس PTIکو دی لیکن پشاور کو کوئی نمائندگی نہیں دی اور نہ ہی پشاور ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی کام کئے۔سینیٹرحاجی غلام علی جمعیت علماء الاسلام کے مرکزی رہنما سینیٹرحاجی غلام علی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر صوبے کا یہ ادارہ تباہ کر دیا ۔مےئرٹ کے نام پر مےئرٹ کا قتل کیا ۔صوبہ کو در کنار پشاور ڈسڑرکٹ کے عوام مسائل سے تنگ آچکے ہیں کوئی منصونہ نہیں بنایا ۔بے روزگار ی میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ ہو رہا ہے ہسپتالوں ،سکولوں سمیت ہر ادارہ تباہ کر رکھ دیا۔2018 کے الیکشن میں خیبرپختوانخواہ کے غیور عوام پی ٹی آئی کو انشاء اللہ در پہ در کر دینگے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چےئرمین کاغظی دعوے کر کے خیبرپختوانخواہ کو ترقیاتی صوبہ قرار دیں رہے ہیں۔جبکہ گرونڈ پر حالات اس کے بر عکس ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی شائستگی کے بجائے گالیاں اور جھوٹ کی سیاست شروع کی ۔انھوں نے کہا کہ جلد عوام کا سمندر ان کو خیبرپختوانخواہ سے در پہ درکر دینگے ۔انھوں نے کہا کہ JUI ملک میں اخوت ،بھائی چارہ نظام کی تبدیلی شائستگی برداشت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔اور انشاء اللہ 2018 میں خیبرپختوانخواہ میں JUI حکومت بنائی گی اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کریگی ۔انھوں نے کہا کہ صوبے سے فحاشی عریانی کے ایجنڈے کا خاتمہ کیا جائے گا ۔اور مغربی کلچر کو صوبے سے باہر دفن کر دیا جائے گا ۔