اپوزیشن کونسلرز کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا اجلاس کی صدارت نہ کرنیکا فیصلہ اصولی تھا وائس چیئرمین بلدیہ وہاڑی غلام مرتضیٰ ڈوگر

اپوزیشن کونسلرز کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا اجلاس کی صدارت نہ کرنیکا ...

  



وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)وائس چیئرمین بلدیہ سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل چیئرمین شیخ محمد حسین(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

نے ان سے کوئی مشاورت نہیں جبکہ گذشتہ اجلاس کے موقع پر چیئرمین شیخ محمد حسین نے ایوان میں وعدہ کیا تھا کہ اپوزیشن کونسلرز کو بھی حکوومتی کونسلرز کے مساوی ترقیاتی فنڈز دیئے جائینگے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی جس پر انہوں نے اپوزیشن کونسلر ز کو فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرادی لیکن چیئرمین اور ان کے ساتھیوں نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومتی کونسلرز کوترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ مہیا کردیئے لیکن اپوزیشن کونسلرزکو محروم گیا ہے اس زیادتی کے خلاف انہوں نے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور اجلاس کے موقع پر ہمہ وقت اپنے آفس میں موجود رہے جبکہ چیئرمین شیخ محمد حسین نے دو تہائی اکثیریت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی اجلاس منعقد کروانے کے بعد بجٹ پیش کیا اور ایوان سے بجٹ کی منظوری بھی لے لی جو کہ سراسر قانون اور جمہوریت کے خلاف ہے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شاہد نیاز بھٹو نے کہاکہ وائس چیئرمین اپنے آفس میں موجود تھے لیکن چیئرمین شیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ وائس چیئرمین مخالفت کررہے ہیں حالانکہ اپوزیشن کونسلرز کو مساوی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں اور کوئی کونسلرز ایسا نہیں ہیں جس کے وارڈز میں کام جاری ہیں جبکہ اپوزیشن کونسلرز وائس چیئرمین کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں اپوزیشن آراکین ایوان میں آکر رجسٹر حاضری پر اپنی حاضری لگائی اور بجٹ اجلاس میں اپنی موجودگی ظاہر کی لیکن بعد ازاں ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اجلاس سے بائیکاٹ کرکے چلے گئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مالی سال کا آخری دن تھا اور بجٹ پیش کرنا ضروری تھا لہذا ایوان کی اکثیریت کے فیصلہ کی روشنی میں سینئر کونسلر جام طاہر سٹھار کو کنوئینر مقرر کرکے اجلاس کی کاروائی مکمل کر لی تاہم وہ وائس چیئرمین اور اپوزیشن کونسلر سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں اپوزیشن کونسلرز نے بلدیہ گراؤنڈ میں بازؤں پر سیا ہ پٹیاں باندھ کر شدید احتجاج کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...