شیر گڑھ ،لوند خوڑ کے عوام اتوار کو مظاہرہ کرینگے

شیر گڑھ ،لوند خوڑ کے عوام اتوار کو مظاہرہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) لوند خوڑ کے عوام سوئی گیس سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف اتوار کے روز لوند خوڑکے علاقہ شجاع آباد سلو میں بھرپور احتجاج کریں گے لوند خوڑ کے زمینوں پر شانگلہ سوات کے لئے گیس پائپ لائن بچھانے کا کام ہورہاہے جبکہ تاریخی علاقے لوند خوڑ ، گلمیرہ، سلو،میاں عیسیٰ ،کالوشاہ اور درجنوں دیگردیہات گیس سے محروم چلے آرہے ہیں تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ اور درجنوں دیہات کے تمام سیاسی مکتبہ فکر کے عوام سوئی گیس کی سہولیات کی عدم فراہمی کے سلسلے میں ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے شروع ہوگئے اس سلسلے میں اتوار کے روز لوند خوڑ کے علاقہ شجاع آباد سلو میں ایک بھرپور احتجاج کیاجائے گا جس میں سیاسی وسماجی شخصیات، وکلاء، معززین علاقہ اور تمام سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنان بھرپور شرکت کریں گے احتجاج کرنے والوں نے اخبار ی بیان میں کہاکہ ہمارے اردگرد کے علاقوں کو کئی سال پہلے سوئی گیس فراہم کی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے ہم ابھی تک سوئی گیس سے محروم چلے آرہے ہیں اور اب محکمہ سوئی گیس والے شانگلہ سوات کے لئے لائن بچھانے کے لئے ہماری زمینوں پر گزاررہے ہیں جس پر ہم بھرپور احتجاج کریں گے پہلے ہمیں گیس فراہم کریں گے بعد میں دوسرے علاقوں کو جانے دیں گے