تحصیل درگئی میں حج تربیتی پروگرام مورخہ 9جولائی 2017بروز اتوار سے شروع ہو گا
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) تحصیل درگئی میں حج تربیتی پروگرام مورخہ 9جولائی 2017بروز اتوار سے شروع ہو گا اس سلسلے میں جا مع مسجدبلال ٹمبر مارکیٹ درگئی میں مردوں کے لئے جبکہ جامعہ صفہ اللبنات ٹمبر مارکیٹ میں خواتین کے لئے تربیتی پروگرام صبح 8بجے سے ظہر تک منعقد ہونگے جس میں جید و ممتاز علماء کرام حج و عمرہ ادا کرنے والوں خصوصی تربیت دی جائیگی ۔حج و عمرہ کا ارادہ رکھنے والوں کواس بابرکت پروگرام میں بروقت شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے ۔