ڈہرکی‘ رینجرز ‘ پولیس کی بروقت کارروائی ‘ احمد پور شرقیہ جیسے سانحہ سے بچالیا

ڈہرکی‘ رینجرز ‘ پولیس کی بروقت کارروائی ‘ احمد پور شرقیہ جیسے سانحہ سے ...

  



ڈہرکی(نامہ نگار) پیٹرول سے بھر آئل ٹینکر الٹ گیا رینجرز اورپولیس کی بروقت کاروائی نے پنجاب کے شہر احمدپورشرقیہ جیسے المناک اوربڑے حادثہ پیش آنے سے لوگوں کو بچالیا تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 50ہزار لیٹر پیٹرول لے کر کراچی جانے والا ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نمبرZ-2325 ڈرائیور گلاب خان کی غفلت کی وجہ سے نیشنل ہائی وئے پرالٹ گیا اورٹینکرسے پیٹرول نکل کر بہنا شروع ہوا تو (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

آس پاس کے لوگ اپنے گھروں سے خالی بالٹیا اورڈرم لے کرپیٹرول جمع کرنا شروع کردیا ایسی اطلاع ملنے کے بعد فوری طورپر رینجرزاور پولیس کے جوانوں نے وہاں پہنچ کر پیٹرول جمع کرنے والے تمام لوگوں کو وہاں سے منتشر کرکے پیٹرول بہنے والے متاثرہ علاقہ کواپنے گھیرے میں لیکرمکمل سیل کردیا اور نیشنل ہائی وے پرجمع ہونے والے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے انہیں متبادل روڈ سے گذارا گیا جبکہ ممکنہ کسی ہنگامی صورتحال اور آگ لگنے کے واقع سے بچنے کیلئے ضلع بھر کی ایمبولیس اور فائر برگیڈ گاڑیوں کو بھی جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا زخمی ہونے والے ٹینکرکے ڈرایؤر گلاب خان اور کلینر کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میر پور ماتھیلومیں داخل کرادیا گیا ہے ۔

بروقت کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر