جمشید دستی مظلوم ہیں فوری رہا کیا جائے ،فضل رحیم یوسفزئی

جمشید دستی مظلوم ہیں فوری رہا کیا جائے ،فضل رحیم یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیوروپورٹ)جمشید دستی مظلوم ہے انہیں رہا کیا جائے ان پر جیل میں تشدد اور ان پر بچھو چھوڑنے کے عمل کی ہم سخت مذمت کر تے ہیں ایسے توآمروں کے دور میں بھی نہیں ہو تا موجودہ حکمران جمہوریت کے لبادے میں آمریت سے بھی بد تر ہے ان خیالات کااظہار عوامی ورکرز پارٹی کے تر جمان فضل رحیم نے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں غریب کے لئے ایک اور امیر کے لئے دوسرا قانون ہے صرف ایک تصویر پر شور مچانے والے آج غریب ایم این اے جمشید دستی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں مگر پاکستان کے غیور عوام اب با شعور اور سمجھدار ہے انہیں نواز شریف کا بد صورت چہرہ صاف نظر آرہا ہے جمشید دستی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا جمہوری حکومت کو کبھی زیب نہیں دیتا ان کا کہنا تھا کہ یہ ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے کہ اپنے مخالفین کو پولیس اور جعلی مقدمات سے ڈرا دھمکا کر انہیں راستے سے ہٹواتے ہیں پاکستانی عوام اب انہیں اس سلوک کا بدلہ 2018کے الیکشن میں لے کر رہیں گے کیونکہ اب یہ دور ریڈیو کا نہیں بلکہ سوشل میڈیا کا ہے جہاں ہر ایک شخص کو ان حکمرانوں کے سیکنڈ سیکنڈ کا پتہ چلتا ہے #