نواز شریف اور انکا ٹولہ فوجی جرنیل کی باقیات ہے :ذوالفقار خٹک
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ممبر ضلع کونسل نوشہرہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء ذوالفقار خٹک نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پنجاب پولیس کے زریعے ایک منتخب عوامی نمائندہ ایم این اے جمشید دستی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا تے ہو ئے گرفتار کرکے ان پر حوالات اور پھر جیل میں بد ترین تشدد کرکے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف اور ان کی پوری حکومت ایک امر جرنیل جنرل ضیا الحق کی باقیادت ہے نواز شریف اور انکی وفاقی حکومت اتنا ظلم کریں جتنا ظلم کل وہ برداشت کرسکے کسی ایم این اے کو گرفتار کیا جارہاہے اور قومی اسمبلی کے سپیکر کو آگاہ تک نہیں کیا گیا ہے عدالت کا جسمانی ریمانڈ دےئے بغیر تشدد سے ظاہر ہوتا ہے جیسے اس ملک میں جنگل کا قانون ہو پی ٹی آئی جمشید دستی کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے والے نواز شریف اور انکی پوری وفاقی حکومت سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو آج پنجاب میں نواز شریف اور شہباز شریف کا پنجاب پولیس کے زریعے جمشید دستی پر کیا ہوا ظلم نظر نہیں آرہا اس ملک میں نہ تو جنگل کا قانون ہے اور نہ جنگل کا قانون چلنے دینگے پاکستان ایک جمہوری اور آئینی ریاست ہے اور ماروئے آئین اقدامات اُٹھانے والوں کوعبرتناک انجام تک پہنچا ئیں گے اہنوں نے مزید کہا کہ جمشیددستی کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے باطل قوت ( نواز شریف ) کے سامنے حق کیلئے آواز بلند کی ہے اور اسکی پاداش میں جمشیددستی کو نواز شریف کی ایماء پر پنجاب پولیس تشدد کا نشانہ بناکر دبانے کی ناکام کوشش کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کیا نواز شریف کا ظلم اور بربریت انسانی حقوق کی نام نہاد علمبرداروں کو نظر نہیں آرہی ہے لیکن نواز شریف بھی وقت کا انتظار کریں بہت جلد وہ بھی پانامہ کیس میں پھسنے والے ہیں کیونکہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔