دیر لوئیر ،تحصیل کو نسل منڈ ا کا بجٹ اجلاس

دیر لوئیر ،تحصیل کو نسل منڈ ا کا بجٹ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) دیر لوئیر ،تحصیل کو نسل منڈ ا کا بجٹ اجلاس زیر صدارت کنو ینر حسن علی شاہ ٹی ایم اے آفس منڈ ا دیر لویر میں منعقد ہوا جس میں تمام تحصیل کونسلرز ،ٹی ایم و اقبال حسین ،فنانس آفیسر محمد روز بشمو ل متعلقہ سر کاری افسران نے شرکت کی ۔2017,18کاسالانہ بجٹ پیش کر تے ہو ئے تحصیل نا ظم ہمایون خان نے کہا کہ تحصیل بھر میں ترقیا تی منصو بہ جات کے لئے 3کروڑ 55لاکھ 97ہزار جبکہ غیرتر قیا تی منصو بوں کے لئے 6کروڑ7لاکھ11ہزار336روپے مختص کے گئے ہیں،علاوہ ازیں جاری ترقیا تی منصو بوں کے کے ایک کروڑ13لاکھ روپے ر کھے گئے ہیں ،تحصیل نا ظم ہمایون خان نے کہا کہ امسال جدید سہو لیا ت سے آراستہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے لئے کمپلکس تعمیر جبکہ میو نسل سروسز کے لئے جد ید مشینری خریدی جا ئیگی ،انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں عوام کا میعار ذند گی بہتر بنانے اور جدید سہو لیا ت فرا ہمی میں کو ئی کو تا ہی نہیں بر تی جا ئیگی ،صاف پا نی فرا ہمی ،کو چہ جات اور سڑکوں کی تعمیر ومر مت سمیت نو جوانوں کے لئے کھیلوں کا سامان اور میدانوں کی تعمیر کے لئے کثیر رقم مختص کی گئی ہے ،انہوں نے ہدا یت کی کہ جاری تر قیا تی منصو بوں کو اعلی میٹر یل کے سا تھ جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ،کونسل ارا کین نے بحث و مبا حثہ کے بعد سالانہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا