ناطم ٹاؤن ٹوفریداللہ خان نے بی سی اے برانچ سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی

ناطم ٹاؤن ٹوفریداللہ خان نے بی سی اے برانچ سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی

  



پشاور( کرائمز رپورٹر)ناطم ٹاؤن ٹوفریداللہ خان نے بی سی اے برانچ سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ،عوام کی دفتررسائی کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے روزتین گھنٹے خوشحال باغ میں بیٹھنے کااعلان کیاہے،جبکہ ٹاؤن ممبران کی سفارش پرافسران واہلکاروں کوقبلہ درست کرنے کیلئے پندرہ روزکی ڈیڈلائن دیدی بصورت دیگرنااہل افسران کے تبادلوں کوعملی جامہ پہنایاجائیگا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزناظم ٹاؤن ٹوفریداللہ خان کی سربراہی میں اجلاس میں منعقدہواجس میں ٹاؤن ممبران وافسران نے شرکت کی،اس موقع پرٹاؤن ممبران نے سفارش کی ناظم افسران کے تبادلوں کے فیصلہ پرنظرثانی کرتے ہوئے انہیں کارکردگی دکھانے کی خاطرپندرہ یوم کی مہلت دی جائے،ناظم ٹاؤن ٹوفریداللہ خان نے ممبران کی سفارش قبول کرتے ہوئے بی سی اے سے یکم ستمبر2015سے تاحال نقشے کی خلاف ورزی کرنیوالے افرادکیخلاف کارروائیوں،غیرقانونی تعمیرات کی مسماری اوردیگرکارکردگی رپورٹ پندرہ دن میں پیش کرنے کی ہدایت،اجلاس کے دوران عام شہری کی دفترتک رسائی کی مشکلات کودیکھتے ہوئے ناظم ٹاؤن ٹونے خوشحال باغ میں کنٹرول روم قائم کرنے اوروہاں نوسے بارہ بجے تک روزانہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے بیٹھنے کااعلان کیا،انہوں نے کہاکہ پی کے سات،آٹھ اورنوکے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے خوشحال باغ میں نوسے بارہ تک ملیںیاکنٹرول روم نمبر091-5200236پررابطہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر