شرقیہ سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،خان پرویز

شرقیہ سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،خان پرویز

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت خان پرویز نے کہا ہے کہ پنجاب کے علاقہ احمدشرقیہ پورہ میں آئل ٹینکر کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اس پر جتنی افسوس کی جائے کم ہے کیونکہ واقعے میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوگئی لیکن ہم پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کرکے ان کے زخموں پر مرحم پٹھی رکھ دی مالی امداد سے تو جانیں واپس نہیں آسکتی لیکن ان کے خاندانوں کا ازالہ ہوجائے گا اور نوازشریف اور شہباز شریف نے لواحقین کے پاس پہنچ کر ان کی جو داد رسی کی وہ قابل ستائش ہے ان خیالات کااظہار خان پرویز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاڑہ چنار میں دو دھماکے اور دیگر واقعات رونما ہوں لیکن افسوس کہ صوبائی حکومت کا ایک وزیر بھی وہاں نہ پہنچا انہوں نے کہا کہ خدا جاں بحق ہونے والے افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکر کا واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ تھا اور جاں بحق افراد کے لئے نوازشریف نے 20لاکھ اور زخمیوں کیلئے 10لاکھ روپے کے امداد کا اعلان کرکے تاریخ رقم کردی انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس ملک کا واحد سیاسی قیادت ہے جو ہردکھ درد میں عوام کے پاس بروقت پہنچ کر ان کے ہر قسم کی امداد کرکے ازالہ کرتے ہیں ہم نوازشریف کے اس اقدام کو بھرپور طریقے سے سراہتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...