کوہاٹ جنگل خیل پولیس نے بھتہ خورکو دستی بم اور اسلحہ سمیت گرفتار

کوہاٹ جنگل خیل پولیس نے بھتہ خورکو دستی بم اور اسلحہ سمیت گرفتار

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ جنگل خیل پولیس نے بھتہ خورکو دستی بم اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔زیر حراست ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل قسمت خان کو اطلاع ملی کہ کے ڈی اے گیٹ نمبر دو کے قریب ایک مسلح شخص جنرل سٹور میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو یرغمال بنا تے ہوئے بھتہ وصولی کا مطالبہ کررہا ہے ۔اس اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پولیس نے جنگل خیل کے رہائشی شکیل ولد خضر حیات نامی مسلح شخص کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک دستی بم ،ایک تیس بور پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرکے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا۔پولیس نے زیر حراست ملزم کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں بھتہ خوری اور ناجائز اسلحہ و بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ۔مدعی مقدمہ نور آغا ولد شیر زمان سکنہ ابلن افغان مہاجر کیمپ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ مبینہ ملزم ان سے ماہانہ 20ہزار روپے بھتے کا مطالبہ کرتا رہا ہے جبکہ انکار پر انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے وقوعہ کے وقت ملزم نے انکی دکان میں گھستے ہی ان پر پستول تان کر فائرنگ کردی جسکی فائرنگ سے وہ بال بال بچ گیاجبکہ ملزم کو قابو کرکے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا ۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرتے ہوئے مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...