فاٹا سی اینڈ ڈبلیو کے افسران رشوت لینے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

فاٹا سی اینڈ ڈبلیو کے افسران رشوت لینے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) فاٹا سی اینڈ ڈبلیو کے افسران رشوت لینے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار‘ تھانہ اینٹی کرپشن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج‘ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طاہر خان کی نگرانی میں سرکل آفیسر نیاز محمد نے ٹیم کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو فاٹا ڈویژن کے دفتر پر چھاپہ مار کر جوڈیشل مجسٹریٹ شیراز خان طارق کی موجودگی میں ایس ڈی او عابد علی ولد خورشید علی اور سب انجینئر عبدالفاروق ولد محمد رمضان سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف گورنمنٹ کنٹریکٹر ابرار احمد ولد غلام محمد اور گورنمنٹ کنٹریکٹر بشیر خان ولد سبز علی نے درخواست دی تھی کہ مختلف ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد بلوں کی ادائیگی کے لیے دونوں ملزمان رشوت کا مطالبہ کر رہے تھے واضح رہے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایس ڈی او عابد علی سے مبلغ 30 ہزار روپے جبکہ سب انجینئر عبدالفاروق سے 65 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے گرفتاری کے بعد ملزمان کو تھانہ کے ڈی اے کے لاک اپ میں بند کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...