کوہاٹ ،نوکری سے تنگ آنے پر ملازم کا اقدام خودکشی
کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ کے علاقہ لعل گڑھی میں ایک ملازم نوکری سے تنگ آکر اپنے اپ پر فائر نگ کر کے خودکشی کی ناکام کو شش کی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر میں سلطان خان ولد یار محمد سکنہ لعل گڑھی دوانی میلہ نے رپورٹ درج کراتے ہو نے بتایا کہ میرا بھائی قدیم خان جو سرکاری ملازم ہے اپنے والد محمد جان جو کویت میں محنت مزدوری کر رہا ہے فون پر بات کر رہا تھا کہ میں مزید نوکری نہیں کر سکتا ہو ں جبکہ میں نوکری سے تنگ آچکا ہو ں فون بند کر نے کے بعد وہ چلا گیا اور خود اپنے اپ پر پستول سے فائر نگ کی جس سے میرا بھا ئی قدیم خان زخمی ہو گیا ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دُشمنی وغیرہ نہیں ہے اور نہ کسی پر دعویداری کر رہے ہیں کیو نکہ میرے بھائی نے خودپر فائر کرکے خودکشی کی ناکام کوشش کی ہے۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم قدیم کان کے خلاف دفعہ325کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفیش شروع کر دی ہے۔