شانگلہ ،دو کانداروں کا سیاحوں کو منہ مانگے داموں اشیاء فروخت کرنے کا انکشاف

شانگلہ ،دو کانداروں کا سیاحوں کو منہ مانگے داموں اشیاء فروخت کرنے کا انکشاف

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ضلع بھر میں دوکانداروں کا سیاحوں کو منہ مانگے داموں اشیاء فروخت کرنے کا انکشاف،مقامی لوگ بھی مہنگائی کی زد میں۔ ناجائز منافع خوروں کالوٹ مار جاری ہے،دکانداروں کی من مانیاں عروج پر۔ کوئی نگرانی کا نظام نہیں، اشیاء خوردونوش قوت خرید سے باہر۔ گوشت کی قیمتیں نمایاں اضافہ۔ فرش جوس ۔دودھ بھی مہنگا ۔فروٹ۔سبزی۔مشروبات عوام کی قوت خرید سے باہر۔ ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے سامنے بے بس،معمولی جرمانہ کے بعد انتظامیہ بھی خاموش ۔ شانگلہ میں پرائس کنٹرول نام کیلئے کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ ٹریڈیونین ان دکانداروں کے پشت پناہی کر رہی ہیں۔ عوام کا اظہار برہمی۔ناجائز خوروں نے عید کے بعد چھریاں تیز کردی،سبزی،فروٹ، فریش جوس۔کباب۔ گوشت،دودھ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگی،ناجائز منافع خور سرکار کے مقرر کردہ نرخ نامہ کو چیلج کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ دوکانداروں کا سیاحوں کو منہ مانگے داموں اشیاء فروخت کرنے کا انکشاف، شانگلہ میں سرکار کی جانب سے جاری کردہ پرائس ریویو کمیٹی کا نرخ نامہ پر نہ ہی کوئی عمل کر رہا ہے اور بعض دوکانداروں نے نرخ نامہ اویزان کرنے کی زخمت بھی نہیں کیا ہے ۔نجائز منافع خور دکانداراور قصابی پرائس ریویو کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ نامہ سے کہیں زیادہ اور من مانی ریٹ وصول کر رہا ہے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے قصابوں نے اپنی چھریاں تیز کر دی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر دئے، نگرانی کا کوئی انتظام نہیں ہے خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے اور ریویو کمٹی کے ریٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور کمشنرملاکنڈ ڈویژن سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...