جے آئی ٹی میں شریف برادران کی الٹی گنتی شروع ہو گئی: بابر اعوان

جے آئی ٹی میں شریف برادران کی الٹی گنتی شروع ہو گئی: بابر اعوان

  



ملتان ( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ جمشید دستی کا مقدمہ خود لڑوں گا جے آئی ٹی میں شریف برداران کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے جو غیر جمہوری رویے اپنا رہے ہیں جس کی زندہ مثال جنوبی پنجاب کا استحصال اور جمشید دستی کو پابند سلاسل کرنا اور جیل میں ان پر تشدد ہے جمشید دستی کی رہائی کے لئے وکلاء رہائی کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتاہوں جس کی میں خود نگرانی کروں گا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپوزیشن کے مشترکہ مطالبہ پر جمشید دستی کی گرفتاری پر نوٹس لیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی رہائش گاہ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا بابر اعوان نے مزید کہا کہ جمشید دستی پر ایک ویڈیو پر دہشت گردی کے مقدمے بنوانے والے خود دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور حکمران خود سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ان ساری ناانصافیوں کے خاتمے کے لئے آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کے زریعے ان سے بدلہ لیں اور پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے کے لئے عمران خان کو وزیراعظم بنائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کا مقدمہ مجرمانہ غفلت کا حکمرانوں پر درج کیوں نہیں کیا گیاانہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پروٹو کول اور اپوزیشن کے لئے سانپ اور بچھو کی ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صرف شر یف خاندان کی پروٹیکشن بنائی ہو ئی ہے اور پانچ قسم کی پنجاب میں پولیس بنائی ہو ئی ہے سانحہ احمد پور شرقیہ کے وقت پولیس کہاں تھی انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر بجٹ میں جنوبی پنجاب کے صحت کے منصوبوں کے پیسے کاٹ کر سریہ ساجن اور جنگلہ جندالہ کے منصوبوں پر لگائے گئے تحریک انصاف اور عمران خان تمام پسماندہ علاقوں کی محرونمیاں ختم کردیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں نازی ازم ہے اور تحریک انصاف نازی ازم کا راستہ روکے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پارلیمنٹرین اور بیوروکریسی کا ڈیڑھ لاکھ بچہ سرکاری سکولوں میں آ گیا یہ تحریک انصاف ہی ہے جو عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے عملی طور پر جدوجہد کر رہی ہے ۔ معروف قانون دان وتحریک انصاف کے سینئر رہنما بابراعوان کی سینئرسیاستدان امیدوارپی پی 200ملک قادرنوازسانگی کی رہائشگاہ پر آمد،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 151 میاں سلیمان قریشی اور پی پی 200 کے امیدوارقادرنوازسانگی سے ملاقات کی اور مقامی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما عون عباس بپی بھی موجود تھے۔گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ قوم کرپشن زدہ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔حقیقی تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔35سال تک پنجاب میں راج کرنے والے شریف خاندان نے جنوبی پنجاب کی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا انہوں نے کہا کہ جمشیددستی کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بولنے کی سزادی جارہی ہے۔رکن قومی اسمبلی کی رہائی کیلئے ہماری وکلاء کی ٹیم کوشش کررہی ہے۔

بابر اعوان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...