لودھراں، دوہرے قتل کے 2مقدمات کا فیصلہ، 2ملزموں کو سزائے موت، جرمانے
لودھراں(نمائندہ پاکستان) دوہرے قتل کے مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے 2ملزموں کو سزائے موت سنادی تفصیل کیمطابق عدالتی ذرائع کے مطابق پائلٹ کورٹ لودہراں کے ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد خان مختیار نے تھانہ سٹی لودہراں کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )ہوئے دو برے قتل کے مرتکب ملزم محمد حنیف کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے والدین کی جگہ پر مکان تعمیر کرنے پر اپنے بھائی محمد امجد اور بھابھی ثناء بی بی کو چاقو کے بے درپے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔ پولیس تھانہ سٹی لودہراں نے مقتولہ ثناء بی بی کے والد اور مقتول محمد امجد کے سسر خادم حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔قبل ازیں عدالتی ذرائع کے مطابق پائلٹ کورٹ لودہراں کے ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد خان مختیار نے تھانہ سٹی لودہراں کی حدود موضع کونڈی کے مشہور دو ہر ے قتل اور زخمی کرنے کے استفاثہ بعنو ان اشتیاق علی بنام مختیار احمد وغیرہ 23کس ملزمان کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم دلدار عرف دلو ولد سردار کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ ۔ملزمان احمد یار ۔محمد یار ۔ مکی ۔ سدھیر ۔گلاب ۔ایوب اور معشوق کو مختلف دفعات کے تحت 10/10سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ جبکہ اسی مقدمہ میں ملو ث دیگر 14ملزمان کو ثر مائی ۔ رمضان ۔رشید سعید ۔حیات ۔سردار ۔اللہ رکھا ۔بلال ۔مقبول ۔گلشن ۔اقبال ۔مرسلین ۔ارشاد مائی۔اور اللہ وسائی کو بری کرنیکا حکم سنا دیا۔ملزما ن پر الزام تھا کر انہوں نے مستغیث کے مکان اور رقبہ پر قبضہ کیا ہو تھا مستغیث کی جانب سے پنچائیت بلانے اندھا دھند فائرنگ کر کے ملزمان نے محمد اجمل اور رشیدہ بی بی کو قتل ۔جبکہ مختیار ولد عیسٰی ۔اقبال ولد نواز ۔گل محمد ۔شریف ولد رحیم یار خان۔ارشد ۔اور بشیراں بی بی کو اپنے اپنے آلہ ضر با ت سے مضروب کیا تھا ۔ عدالت نے ملزمان کو لاکھوں روپے ارش کی بھی سزا کا حکم سنا دیا ۔فیصلہ سنتے ہی بر ضمانت ملزمان کو ASIظہور احمد اور نائب کورٹ لیاقت گجر نے گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل بجھوا دیا ۔پولیس تھانہ سٹی لودہراں نے ملزمان کے خلاف قبل علاوہ ازیں مقدمہ نمبر 864/14مورخہ 18-12-14بجرم 148/149,302/324,337درج کیا تھا ۔ ۔۔۔ اشتیاق احمد نے عدالت میں ملزمان کے خلاف استفاثہ زیر دفعہ 148/189,336/337D,337A-1/337F3,337F5/337F1,302/324کے پ دائر کیا تھا ۔ استفاثہ کی جانب سے مہر بلال مسعود ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی ۔پیر وی کی جبکہ ملزمان کی جانب سے ذیشان محسن ایڈووکیٹ پیش ہوئے اس مقدمہ میں ایک ملزم مختیار ولد محمود قبل ازیں اشتہاری ہو چکا ہے۔
دوہرا قتل /سزائے موت