سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 6زخمی نشتر میں دم توڑ گئے، مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 186ہو گئی

سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 6زخمی نشتر میں دم توڑ گئے، مرنیوالوں کی مجموعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، احمد پور شرقیہ(وقائع نگار، سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 6زخمی دم توڑ گئے۔ جس کے باعث سانحہ میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد186ہوگئی ہے،گذشتہ روز دم توڑ نے والوں میں 18سالہ راشد، 25سالہ زاہد حسین، 18سالہ محمد کاشف(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
، 24سالہ شہزاد، 9سالہ آصف اور 20سالہ کاشف شامل ہیں ۔ واضح رہے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال سے مزید دو زخمی 23سالہ وسیم اور 21سالہ شاہد کو نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔ اس سانحہ کے مجموعی طور پر 40زخمی جاں بحق ہو چکے ۔ ایک مریض کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ جبکہ 25مریض تاحال برن یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق جن میں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔آئل ٹینکر سانحہ میں مختلف ہسپتالوں میں داخل زخمیوں میں سے دم توڑنے والوں کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی ملتان کے برن یونٹ میں دم توڑنے والے حافظ محمد عزیر جوکہ جامعۃ الحنیف کا طالب علم تھا کا نماز جنازہ جامعہ الحنیف میں ادا کی گئی ۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اسی طرح ملتان کے ہسپتال میں دم توڑنے والے زخمیوں صفیہ بی بی ، محمد ساجد، اللہ وسایا ، اور ریاض احمدکی نماز جنازہ بھی اُ ن کی بستیوں میں ادا کی گئی ۔ جس میں ایم این اے مخد وم سید علی حسن گیلانی، ایم پی اے قاضی عد نا ن فرید سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جبکہ شہر کے محلہ فتانی رہائشیوں محمد ارسلان اور شہباز جوکہ اس حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے ۔ ان کی نما زجنازہ شاہ والا با غ میں ادا کی گئی ۔ جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں انہیں آبائی قبرستانوں میں سپر د خاک کر دیا گیا۔