مقدمات بازی کی رنجش پر مخالف، بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل، 3افراد حادثات کا شکار

مقدمات بازی کی رنجش پر مخالف، بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل، 3افراد حادثات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم، خانیوال، گگو منڈی، کوٹ ادو، شادن لُنڈ، سیت پور(نمائندگان) بیوی کے ہاتھوں کالا پتھر پلائے جانیوالا شوہر 5 دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اس سلسلہ میں عبدالحکیم، خانیوال سے نمائندہ پاکستان اور بیورونیوز کیمطابق ۷۴ پندرہ ایل ونجاری کا رہائشی جہانگیر سلطان باہو کے دربار سے سلام کے بعد واپس آرہاتھا رکشہ میں دو بچوں سمیت دس سواریاں تھیں، کہ دین پور سے مخدوم پور روڈ پر مکو موڑ کے پاس ٹائر برسٹ ہونے سے رکشہ قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گیا اس حادثے کے نتیجہ میں رکشہ کا ڈرائیور جہانگیر جاں بحق ہو گیا جبکہ سواریوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور سب معجزانہ طور پر بچ گئے پولیس عبدالحکیم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق نواحی گا ؤ ں 277ای بی کے محمد اشرف پڈ ھیا ر کے بھتیجوں یو سف اور لیاقت کے خلا ف قتل کا مقدمہ عدالت میں زیرسما عت تھا اور گذ شتہ اور عدالت نے انہیں بے گناہ قرار دیکر بر ی کر دیا تھا اس مقدمہ کی پیر و ی اُن کا چچا محمد اشرف پڈ ھیا ر کر تا تھا گذ شتہ روز عدالت سے بر یت کا فیصلہ سننے کے بعد محمد اشرف واپس اپنے گاؤں 277ای بی جارہا تھا جب وہ 283ای بی کے قریب پہنچا تو مبینہ طور پر راستے میں چھپے بیٹھے ملزما ن اللہ دتہ اسلم اور اشرف نے اُس پر فائر نگ کر دی فا ئر نگ کی زد میں آکر محمد اشرف مو قع پر ہی ہلا ک ہو گیا وقو عہ کی اطلا ع ملنے پر SHOمہر ریاض نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لا ش قبضہ میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی پہنچا دی جبکہ ملزما ن فرار ہو گئے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق دنیا پور کا رہائشی عبدالمجید آرائیں اپنی فیملی کے ہمراہ کیری ڈبہ میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے چک نمبر566ٹی ڈی اے میں جارہے تھے کہ چک نمبر595ٹی ڈی اے کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے ٹکر ماردی،جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ ڈرائیور عبدالمجید آرائیں موقع پر جاں بحق جبکہ ثمینہ بی بی،علی ،عبدالمنان،فاطمہ،زینب،امامہ،عائشہ،سائرہ شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا،پولیس چوک سرورشہید نے عینی شاہد دوکاندار عثمان آرائیں کی مدعیت میں نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق بیٹ کر م شا ہ کے رہا ئشی فدا حسین ہو توا نی و لد مر ید حسین کی بھینس نز دیکی بہنے وا لے در یا ئے سند ھ میں چلی گی جس پر وہ بھینس کو وا پس کنا رے پر لا نے کے لئے در یا میں چلا گیا اور بھینس کی دم پکڑ کر وا پس آ رہا تھا کہ اچا نک بھینس نے ڈبکی لگا ئی جس سے وہ اپنے آ پ کو سنبھا ل نہ سکا اور گہرے پا نی میں چلا گیا اور ڈو ب گیا اہلیا ن علا قہ نے پتہ چلنے پر اس کی تلا ش شروع کر دی لا ش کچھ فا صلے پر جھا ڑ یو ں میں پھنسی ہو ئی مل گی۔ سیت پور سے نمائندہ پاکستان ، نمائندہ خصوصی کیمطابق تھانہ کندائی کے علاقہ موضع امیر پور ڈاہا کے رہائشی بڈھے خان کی بیٹی حمیرا کے صفدر حسین گشکوری کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جب والدین کو علم ہوا تو انہوں نے ایک ماہ قبل حمیرا کی شادی امیر پور ڈاہا کے رہائشی محمد اختر جتوئی سے کر دی ،24/25جون کی درمیانی رات حمیرا نے آشنا صفدر حسین گشکوری سے مل کر شوہر محمد اختر کو کالا پتھر پلا دیا جسے فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا جہاں 6دن تک زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد محمد اختر دم توڑ گیا ،پولیس تھانہ کندائی نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور بھجوایا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ،پولیس تھانہ کندائی نے مقتول محمد اختر کے بھائی محمد اصغر جتوئی کی مدعیت میں بیوی حمیرا اور آشنا صفدر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئےْ