ملک میں جمہوریت نہیں نازی ازم ہے

ملک میں جمہوریت نہیں نازی ازم ہے

  



ملتان (آن لائن) تحریک انصاف کے راہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سانپ اور بچھو کا کھیل کھیل رہی ہے،ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ نازی ازم ہے قوم ملک میں نازی ازم ختم کرنے کے لئے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار بابر اعوان نے جمعہ کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ ہے اور دہشتگردی کے ملزم دوسروں پر مقدمے بنا رہے ہیں جو کہ حیران کن ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حسین نواز سے تفتیش پر پورے ملک میں واویلا مچا دیا جاتا ہے یہ کیسی جمہوریت ہے پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں بلکہ نازی ازم ہے اور پی ٹی آئی ملک میں نازی ازم نہیں ہونے دے گی پوری قوم ملک کی بہتری اور نازی ازم کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کو الیکشن 2018 میں ووٹ دے کر کامیاب کرائے ۔

مزید : ملتان صفحہ اول