وویمن ورلڈ کپ کے میچز30اوورز تک محدود ہونے چاہئیں : وقار یونس کی آئی سی سی کو تجویز

وویمن ورلڈ کپ کے میچز30اوورز تک محدود ہونے چاہئیں : وقار یونس کی آئی سی سی کو ...
وویمن ورلڈ کپ کے میچز30اوورز تک محدود ہونے چاہئیں : وقار یونس کی آئی سی سی کو تجویز

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق فاسٹ بالر وقار یونس نے وویمن ورلڈ کپ 50کی بجائے 30اوورز تک محدود کرنے کی تجویز دیدی ۔

نیو نیوز کے مطابق سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ وویمن ورلڈ کپ کے میچز 50کی بجائے 30تیس اوورز پر محیط ہونے چاہئیں۔

وقار یونس نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ویمن ورلڈ کپ کے میچز کو 30 اوورز پر مشتمل ہونا چاہیے ، اگر اس حوالے سے سوچا جائے تو کیسا رہے گا ؟ وقار یونس کا کہنا تھا کہ 50 اوورز کچھ ٹیموں کے لیے زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنی تجویز کے بارے میں ٹینس کا بھی حوالہ دیا کہ ٹینس کے کھیل میں مردوں کے مقابلے 5 سیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ خواتین کا کھیل تین سیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔

مزید : کھیل


loading...