سٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی

سٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی
سٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی

  



نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔

بی بی سی کے مطابق فٹبالر لیونل میسی نے اپنی بچپن کی محبت، اینٹولینا روکوزو کے ساتھ پنے آبائی شہر روزاریو میں شادی کر لی۔30 سالہ میسی کی 29 سالہ روکوزو کے ساتھ ملاقات ان کے بارسلونا جانے سے قبل ہوئی تھی جب میسی کی عمر صرف 5 برس تھی۔ روکوزو میسی کے سب سے قریبی دوست لوکس سیگلیا کی کزن ہیں جو خود بھی پروفیشنل فٹ بالر ہیں۔شادی کی تقریب  میں250سے زائد معروف کھلاڑیوں ‘ اہم شخصیات‘خاندان اور دیگر نے شرکت کی ۔ دلہن کا لباس ہوائی جہاز کے ذریعے لایا گیا جس میں دو باڈی گارڈ بھی ساتھ تھے۔ارجنٹینا کے ایک اخبار کے مطابق لیونل میسی کی شادی کو’’ویڈنگ آف دی سنچری'‘‘ بھی کہا جا رہا ہے۔زیادہ تر مہمان نجی طیاروں سے روزاریو پہنچے۔

شادی کی یہ تقریب روزاریو شہر کے ایک عالیشان ہوٹل میں منعقد ہوئی جسے ارجنٹینا کے ایک اخبار کے مطابق 'ویڈنگ آف دی سنچری' بھی کہا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں 260 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جس میں سے ایک بڑی تعداد میسی کے ساتھی کھلاڑیوں اور دوسری مشہور شخصیات کی تھی۔

شادی کی تقریب میں میسی کے فٹبال کلب بارسلونا کے کئی ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ میسی کے فٹبال کلب بارسلونا میں ان کے ساتھ کھیلنے والے لیﺅس سواریز، نیمار، ڑاوی، جیرارڈ پیقے اور ان کی گلوکارہ بیوی شکیرا اور دیگر نے شرکت کی۔

بن بلائے مہمانوں کو روکنے کے لیے تقریب کا انعقاد کرنے والے ہوٹل کی سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور 150 صحافیوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاسز دیے گئے تھے لیکن وہ صرف مخصوص حصے تک محدود تھے۔

مزید : کھیل


loading...