امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
کیلی فورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث 2افراد زخمی ہو گئے۔طیارہ حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز اڑانے کے بعد نیچے کی جانب آتا ہوا سڑک کنارے گر کر تباہ ہوا اور پھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے میں میاں بیوی سوار تھے جو شدید زخمی ہو گئے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثے کے بعد فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔
حادثہ کیلی فورنیا کے اورنج کاﺅنٹی میں جان وائن ایئر پورٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد زمین پر آگرا جس میں آگ لگ گئی ۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حادثہ تکنیکی خرابی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے۔
ویڈیو بھی دیکھیں۔