بارات دلہن لینے پہنچی تو دولہا خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ایسی حرکت کر بیٹھا کہ پتہ چلتے ہی دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا، کیا حرکت کی تھی؟ جان کرآپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

بارات دلہن لینے پہنچی تو دولہا خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ایسی حرکت کر بیٹھا ...
بارات دلہن لینے پہنچی تو دولہا خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ایسی حرکت کر بیٹھا کہ پتہ چلتے ہی دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا، کیا حرکت کی تھی؟ جان کرآپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی ہو اور کوئی ناچنے والا نہ ہو ایسا ممکن نہیں مگر بھارت میں شوہر کو اپنی ہی شادی میں ناچنا مہنگا پڑ گیا جہاں دلہن نے دولہے میاں کو سڑک پر لیٹ کر ناگن ڈانس کرنے پر شادی سے انکار کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے شاہ جہان پور میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ۔نشے میں دھت دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچے تو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کے بیچوں بیچ لیٹتے ہوئے ناگن ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ 23 سالہ دلہن پریانکا ترپاٹی کو جب یہ سب واقعہ معلوم ہوا تو اسے بہت شرمندگی ہوئی اور اس نے فوری طور پر اپنے والدین سے کہہ دیا کہ وہ ایسے شخص سے کسی صورت شادی نہیں کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق کہ دونوں خاندانوں نے دلہن کی بہت منت سماجت کی کہ وہ شادی سے انکار نہ کرے تاہم دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی، یوں دلہے میاں کی ایک چھوٹی سی غلطی ان کی عمر بھر کا پچھتاوا بن گئی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...