پشاور تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج کا اعلان 6جولائی کو کریگا
پشاور (اے پی پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میٹرک نتائج کا اعلان 6جولائی کو کریگا‘ بورڈ انتظامیہ کے مطابق ایک خصوصی تقریب میں جماعت نہم ودہم امتحانات 2017ءکے نتائج جاری کیے جائینگے‘ تقریب میں بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن ‘ کنٹرولر امتحانات حمیداﷲ جان مروت اور دوسرے بورڈ کے عہدیداران پوزیشن ہولڈر طلبہ اور ان کے والدین شرکت کرینگے۔