جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا
جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما کیس کی مزید تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا ۔

 جے آئی ٹی نے طارق شفیع سے منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے سوالنامے کو حتمی شکل دیدی ہے ، طارق شفیع کل 2جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے دوسری بار پیش ہونگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز جبکہ 5جولائی کو پیش ہونے والی مریم نواز سے پوچھ گچھ کیلئے بھی سوالنانہ تیار کر لیا ہے اور تحقیقات کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق  جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 10جولائی کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلئے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے اور اب تک پیش ہونے والے تمام افراد کے بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ طارق شفیع کی گزشتہ پیشی کے بعد جمع کرائے گئے شواہد کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف اور شہباز شریف کے بیانات میں مماثلت کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...