اب شمالی کوریا کے معاملے مزید صبر نہیں کیا جا سکتا: امریکی صدر ٹرمپ

اب شمالی کوریا کے معاملے مزید صبر نہیں کیا جا سکتا: امریکی صدر ٹرمپ
اب شمالی کوریا کے معاملے مزید صبر نہیں کیا جا سکتا: امریکی صدر ٹرمپ

  



واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے اور اب 'پختہ ارادے کے ساتھ جواب' دینے کا وقت آگیا ہے۔وائٹ ہاس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان کے ساتھ دی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ 'ہم سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے۔انھوں نے شمالی کوریا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اپنا قبلہ جلد از جلد درست کر لے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا کے رہنمائوں سے گفتگو جاری رہے۔انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں مون ژئی ان نے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ اولین ترجیحات میں سے تھا اور انھوں نے زور دیا کہ 'مضبوط سکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے شمالی کوریا کے کالے دھن کو سفید کرنے کے امریکی الزام کے بعد اس کے بینک پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکی چین پر شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی وجہ سے ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے دبا ڈالتا رہا ہے لیکن حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 'چین کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...