”میں فری ہوں،آپ فن کیلئے مجھے ابھی کال کر سکتے ہیں“، نامعلو م ملزمان نے بھارتی لڑکی کی تصویر اور موبائل نمبر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا

”میں فری ہوں،آپ فن کیلئے مجھے ابھی کال کر سکتے ہیں“، نامعلو م ملزمان نے ...
”میں فری ہوں،آپ فن کیلئے مجھے ابھی کال کر سکتے ہیں“، نامعلو م ملزمان نے بھارتی لڑکی کی تصویر اور موبائل نمبر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ”میں فری ہوں ،آپ فن کیلئے مجھے ابھی کال کر سکتے ہیں “بھارتی شہر ممبئی میں کسی نے نوجوان لڑکی کی تصویر اور موبائل نمبر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

”ڈی این اے “ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی 23سالہ لڑکی کی تصویر اور موبائل نمبر فیس بک گروپس اور متعدد صفحات پر تیزی سے وائرل ہوگیا جس کیساتھ ”میں فری ہوں ، آپ فن کیلئے مجھے ابھی کال کر سکتے ہیں“ جیسا پیغام ھی لکھا گیا تھا ۔ جس کے بعد لڑکی نے پولیس کو درخواست دیکر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی ایک پرائیویٹ فرم میں ملازمت کرتی ہے جس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر نامعلوم افراد کی جانب سے فون کالز موصول ہو رہی ہیں تاہم ”میں نے ابتدا میں فون کالز کو نظر انداز کیا اور پھر جب فیس بک اکاﺅنٹ کھولا تو دیکھاکہ متعدد گروپس اور صفحات پر میری تصویریں شیئر کی گئی ہیں“۔

لڑکی نے پہلے اپنے والدین کو بتایا اور پھر پولیس کو یہ کہہ کر درخواست لکھوا دی کہ میں نہیں جانتی کون مجھے ٹارگٹ کر رہا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران پتہ لگایا کہ نامعلوم افرد نے لڑکی کی تصاویر استعمال کر کے ”ریا پون “ کے نام سے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے جس کے ذریعے وہ فحش تصاویر شیئر کر رہے ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...