عرب اتحادی فوج کی یمنی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر شیلنگ،36جنگجوہلاک

عرب اتحادی فوج کی یمنی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر شیلنگ،36جنگجوہلاک
عرب اتحادی فوج کی یمنی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر شیلنگ،36جنگجوہلاک

  



ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور یمن کے درمیان ساحلی علاقے میں متمرکز یمنی حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار عناصر کے خلاف عرب اتحادی فوج نے وسیع پیمانے پر حملے کیے جن میں دشمن کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ۔ آپریشن میں سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔بمباری میں حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ36 جنگجو ہلاک اور50 زخمی ہوئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے جنگی جہازوں نے نجران اور جازان شہروں سے متصل پہاڑی علاقے میں یمنی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔ بمباری میں حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ36 جنگجو ہلاک اور50 زخمی ہوئے ۔ادھر سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے مملکت پر راکٹ حملوں کے لیے بنائے گئے باغیوں کے ریتلے مورچوں پرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔اتحادی فوج کے طیاروں نے مغربی تعز میں البرح اور البھول کے مقام پر یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور باغیوں کے متعدد اسلحہ ڈپو تباہ کر دئیے۔

مزید : عرب دنیا


loading...