نیویارک کے برونکس ہسپتال میں فائرنگ، 3ڈاکٹرز سمیت 5افراد زخمی

نیویارک کے برونکس ہسپتال میں فائرنگ، 3ڈاکٹرز سمیت 5افراد زخمی
نیویارک کے برونکس ہسپتال میں فائرنگ، 3ڈاکٹرز سمیت 5افراد زخمی

  



نیویارک(صباح نیوز)برونکس لبنان ہسپتال میں سابق ملازم کی فائرنگ سے 3ڈاکٹرز سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے برونکس لبنان ہسپتال میں ایک شخص لیب کوٹ پہنے داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3ڈاکٹرز سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔نیویارک پولیس حکام کے مطابق حملہ آور ہسپتال کا سابق ملازم تھا جس کی شناخت ہنری بیلو کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...