لیونل میسی کی شادی کی تقریب، مہمانوں کیلئے تحفے میں مفت ہیرڈریسنگ کی خدمات پیش، لیکن دولہا دلہن نے تحائف میں مہمانوں سے ایسی چیز مانگ لی کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

لیونل میسی کی شادی کی تقریب، مہمانوں کیلئے تحفے میں مفت ہیرڈریسنگ کی خدمات ...
لیونل میسی کی شادی کی تقریب، مہمانوں کیلئے تحفے میں مفت ہیرڈریسنگ کی خدمات پیش، لیکن دولہا دلہن نے تحائف میں مہمانوں سے ایسی چیز مانگ لی کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر اور بارسلونا کلب کے کھلاڑی لیونل میسی اپنی بچپن کی دوست انٹونیلا روکوزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ، تقریب میں آئے مہمان اس وقت حیران رہ گئے جب ان کیلئے دولہا اوردلہن کی جانب سے تحفے کے طور پر ہیر ڈریسنگ کی مفت خدمات فراہم کی گئی تھیں۔

”العربیہ “ کے مطابق شادی سے قبل ہی اپنی محبوبہ کیساتھ تعلقات کے بعد 2بچوں کے باپ بننے والے لیونل میسی نے بلآخر انٹونیلا روکوزو کیساتھ آبائی شہر میں شادی کر لی ۔میسی اور ان کے 2 بچوں کی ماں انٹونیلا نے شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں سے تحائف لینے سے معذرت کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ”میسی چیریٹی“ فاﺅنڈیشن کیلئے عطیات دیں جو بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے پر خرچ کیے جا سکیں۔

سٹار فٹبالر میسی کی شادی کی تقریب شہر کے مہنگے ترین ہوٹل میں ہوئی جہاں مہمانوں کے قیام کے لیے ہوٹل کے تمام 250 کمرے بک کر ائے گئے تھے ۔ 150 کے قریب صحافی شادی کی کوریج کیلئے بھی بطور مہمان موجود تھے۔سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ دولہا اور دلہن کی جانب سے مہمانوں کو تحفے کے طور پرہیئر ڈریسنگ کی مفت خدمات پیش کی گئی تھیں۔

مزید :

کھیل -