ٹرمپ کا ترک صدر اردوان کا فون ، قطر کا بحران زیر بحث

ٹرمپ کا ترک صدر اردوان کا فون ، قطر کا بحران زیر بحث
ٹرمپ کا ترک صدر اردوان کا فون ، قطر کا بحران زیر بحث

  



واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور اردوان نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا آیا تنازع کو کس طرح حل کیا جائے، اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور انتہا پسند نظرئے سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام ملک مل کر کس طرح کام کرسکتے ہیں.

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہاگیاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب، رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس دوران قطر اور متعدد عرب ملکوں کے درمیان جاری تکرار پر بات ہوئی، جس تنازع کو کچھ لوگ خلیج عرب کا برسوں کا بدترین بحران قرار دیتے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے کہاکہ ٹرمپ اور اردوان نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا آیا تنازع کو کس طرح حل کیا جائے، اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور انتہا پسند نظرئے سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام ملک مل کر کس طرح کام کرسکتے ہیں۔

نیویارک کے برونکس ہسپتال میں فائرنگ، 3ڈاکٹرز سمیت 5افراد زخمی

ترکی قطر کا حامی رہا ہے، جس کے اپنے خلیجی اور عرب ہمسایوں کے ساتھ تعلقات منقطع ہوگئے ہیں، اْس وقت جب قطر پر الزام لگا کہ وہ دہشت گردوں کو رقوم فراہم کرتا ہے اور خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔قطر اِن الزامات کو مسترد کرتا ہے۔بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...