وادی تیرا ہ میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ، کم ازکم تین سیکیورٹی اہلکار شہید

وادی تیرا ہ میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ، کم ازکم تین سیکیورٹی اہلکار شہید
وادی تیرا ہ میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ، کم ازکم تین سیکیورٹی اہلکار شہید

  



لنڈی کوتل(ویب ڈیسک) خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں اکاخیل روڈ پر سڑک کنارے نصب کے دھماکے سے کم ازکم تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے بتایاکہ ریموٹ کنٹرول بم ایک ایسے راستے پر نصب کیاگیاتھا جو پٹرولنگ کے لیے سیکیورٹی فورسز عام استعما ل کرتی ہیں، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے ۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اوراردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ دوسری نجی اے آروائے نیوز کے مطابق دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت چار افراد شہید ہوئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...