سلمان کا شاندار استقبال کرنے پر مداح گرفتار

سلمان کا شاندار استقبال کرنے پر مداح گرفتار
سلمان کا شاندار استقبال کرنے پر مداح گرفتار

  



ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ریلیز کے پہلے روز فلم میں سلمان کی اینٹری پر فائر کریکرز جلا کر استقبال کرنے اورلوگوں کو پریشان کرنے کے جرم میں مداح کو گرفتار کرلیا گیا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ شائقین کو تو زیادہ متاثر نہ کرسکی لیکن ان کے مداح تھیٹر میں اپنے پسندیدہ سٹار کو دیکھ کر پرجوش ہوگئے اور جذبات میں آکر پٹاخوں سے ان کا استقبال کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ریلیز کے پہلے روز بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے مالے گاؤں کے ایک سنیما گھر میں فلم میں جیسے ہی سلمان کی انٹری ہوئی ان کے مداحوں نے فائر کریکرز چلا دئیے جس کے باعث تھیٹر میں موجود دیگر افراد ڈر کے مارے سہم گئے تاہم تھیٹر انتظامیہ نے کافی دیر تک ان پٹاخوں کا کوئی نوٹس نہیں لیااور نہ ہی سلمان کے مداحوں کو فائر کریکرز جلانے سے منع کیا تاہم لوگوں کے شور کرنے پرانتظامیہ حرکت میں آئی اور پولیس کو طلب کرلیا بعد ازاں پولیس نے فائر کریکرز کے ذریعے لوگوں کو  پریشان کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا، تھیٹر میں موجود کچھ لوگوں نے اس واقعے کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اب تک ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

 خیال رہے کہ فلم میں اپنے پسندیدہ اسٹار کی آمد پر پٹاخوں، تالیوں اورسیٹیوں سے استقبال کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے ایک سین میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی انٹری پر بھی مالے گاؤں کے اسی  تھیٹر میں ان کے مداحوں نے فائر کریکرز چلا کر ان کا استقبال  کرتے ہوئے اپنی دیوانگی کا اظہار کیا تھا تاہم سنیما مالکان نے اس واقعے سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔

مزید : تفریح


loading...