بھارت نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-2 کی برتری
انٹیگا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو باﺅلرز نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست کر دکھایا اور نپی تلی باﺅلنگ کے ذریعے بھارتی بیٹنگ لائن کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 251 رنز ہی بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی
بھارت کی جانب سے مہندرا سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے جبکہ اجنکیا ریحانے 72، شیکھر دھون2، ویرات کوہلی 11، یووراج سنگھ 39 اور کیدھار جادیو 40 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میگوئل کومنز سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 56 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیسن ہولڈر اور دیویندرا بیشو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز بلے بازوں بھارتی سپنرز کے جال میں پھنس گئے اور پوری ٹیم 38.1 اوورز میں صرف 158 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔
جیسن محمد نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جبکہ ایوین لوئس نے 2، کیل ہوپ نے 19، شائی ہوپ نے 24، روسٹن چیز نے 2، جیسن ہولڈر نے 6، روومین پاول نے 30، ایشلے نرس نے 6، دیویندرا بیشو نے 4، میگوئل کومنز نے 1 اور کیسریک ولیمز نے 1 سکور بنایا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہوں: فخرز مان
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین سب سے زیادہ کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کلدیپ یادیو نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہردیک پانڈیا2 جبکہ کیدھار جادیو اور اومیش یادیو ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔