”ہماری جیلوں میں 546بھارتی سزائیں کاٹ رہے ہیں“، پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن کے سپرد کر دی

”ہماری جیلوں میں 546بھارتی سزائیں کاٹ رہے ہیں“، پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی ...
”ہماری جیلوں میں 546بھارتی سزائیں کاٹ رہے ہیں“، پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن کے سپرد کر دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے ملک میں قید بھارتی شہریوں کی فہرست ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ملک کی مختلف جیلو ں میں موجود 546بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کر دی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلررسائی کے معاہدہ کے مطابق 21 مئی 2008 ءکی شق کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اوریکم جولائی کوفہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ معاہدے کے تحت دفترخارجہ نے مختلف جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی فہرست بھاتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے اور اسی طرح کی ایک فہرست بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی موصول ہوئی ہے۔

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں 546 بھارتی مختلف جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان قیدیوں میں سمندر حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 494 ماہی گیر اور 52 عام شہری شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے 6 جنوری کو 219 ماہی گیروں کو رہا کیا گیا جب کہ مزید 78 ماہی گیر رواں ماہ ہی بھارت بھیجے جائیں گے۔

مزید : قومی


loading...