ایمریٹس ایئر لائن نے مسلسل13ویں بار انٹرٹینمنٹ ایوارڈجیت لیا

ایمریٹس ایئر لائن نے مسلسل13ویں بار انٹرٹینمنٹ ایوارڈجیت لیا
ایمریٹس ایئر لائن نے مسلسل13ویں بار انٹرٹینمنٹ ایوارڈجیت لیا

  



کراچی (ویب ڈیسک) ایمریٹس ایئر لائن نے مسلسل13ویں بار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ جیت لیا، ایمریٹس ایئر لائن کو بیسٹ فرسٹ کلاس کمفرٹ ایمنیٹیز کے لئے بھی منتخب کرلیاگیاہے ، نتائج 19.8ملین صارفین کی رائے پر مبنی تھے،320سے ایئر لائنوں کو پرکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس نے مسلسل13واں سال دنیا کی بہترین ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ جیت لیا، یہ ایوارڈز اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز 2017 میں دیئے گئے ۔ ایئر لائن کو بیسٹ فرسٹ کلاس کمفرٹ ایمنیٹیز کے لئے بھی منتخب کیا گیاہے ۔اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز کو صنعت میں کسی بھی ایئر لائن کی عالمی سطح پر سبقت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ اس سال کے نتائج105ممالک سے19.8ملین صارفین کی رائے پر مبنی تھے ۔ سروے میں320سے زائد ایئر لائنوں کو اگست2016سے مئی2017تک پرکھا گیا۔

مزید : بزنس


loading...