امریکی خاتون نے اوبر اور ڈرائیور پر ریپ کا مقدمہ کردیا

امریکی خاتون نے اوبر اور ڈرائیور پر ریپ کا مقدمہ کردیا
امریکی خاتون نے اوبر اور ڈرائیور پر ریپ کا مقدمہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میسوری(آئی این پی )امریکی خاتون نے اوبر اور ڈرائیور پر ریپ کا مقدمہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے شہر میسوری کی ایک خاتون نے آن لائن ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاوبر او ان کے ڈرائیور کے خلاف مبینہ ریپ کرنے پر مقدمہ درج کردیا۔خاتون نے اپنے قانون مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ اوبر کے ڈرائیور نے انہیں گزشتہ جنوری میں ریپ کا نشانہ بنایا۔خاتون نے اوبر کے جس ڈرائیور پر الزام لگا کر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، وہ ڈرائیور ایک قتل کے الزام میں 8 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کناس سٹی کے مطابق خاتون نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ اوبر کے ڈرائیور نے متعدد بار ان کا پیچھا کیا،اور ایک بار سفر کے بعد انہوں نے ایمرجنسی میں باتھ روم کرنے کے لیے گھر میں داخل ہونے کا کہا، جہاں ڈرائیور نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔

باپ نے اپنی بیوی کو نشانہ بناتے بناتے اپنی بیٹی کی زندگی برباد کر دی، ایسا کام کر دیا انسان سوچ ہی کانپ اٹھے ،انتہائی افسوسناک ترین خبر آ گئی

خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے ایک ماہ قبل اوبر کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جس میں ڈرائیور کو بھی نامزد کیا گیا۔دوسری جانب کناس سٹی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جس ڈرائیور پر ریپ کا الزام ہے اس کے عدالتی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ اس پر پہلے ہی گزشتہ کرسمس کے دوران سینٹ لوئس میں ایک خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج ہے، اور وہ 8 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔اے پی نے بتایا کہ جس ڈرائیور پر الزام ہے، وہ کئی عرصے سے کمپنی کے ساتھ کام نہیں کر رہا، جب کہ اوبر نے ڈرائیور کے ریکارڈ کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ ان کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔