حساس اداروں کا آپریشن،گینگ وار کے تین خطرناک کارندے گرفتار

حساس اداروں کا آپریشن،گینگ وار کے تین خطرناک کارندے گرفتار
حساس اداروں کا آپریشن،گینگ وار کے تین خطرناک کارندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن)ہفتہ کی صبح سویرے لیاری میراناکہ کے اطراف میں حساس اداروں کے اہلکاروں کاآپریشن ،گینگ وارکے تین خطرناک کارندے گرفتار،اسلحہ ،دستی بم اوردیگرسامان آمد،تصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح لیاری میراناکہ کے اطراف میں گینگ وارآغاشوکت کے اہم کمانڈرملاعزیز،کالاپپو،سلیم ملتانی کے ٹھکانوں پرآپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکرمکمل طورپرسیل کردیااورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہریااندرجانے کی اجازت نہیں تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ اہلکاروں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے گینگ وارکے 3خطرناک کارندے زبیربلوچ،عرف چریا،کاشف کچھی اورعارف عرف عارضی کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،زیرحراست افرادکے قبضے سے اسلحہ دستی بم برآمدہوئے ۔

باخبرذرائع کے مطابق ملزمان پولیس کوقتل ،اقدام قتل ،بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان ،پولیس اوررینجرزپرحملوں سمیت متعددوارداتوں میں ملوث ہے اورملزمان گینگ وارکارندے کالاپپواورعذیربلوچ کی منشیات بھی مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ۔

لاہور کے علاقے شالیمار میں خاتون نے سوتیلی بیٹی کو پھندا ڈال کر قتل کر دیا

دوسری جانب نیپئرپولیس نے بتایاکہ لیاری گینگ وارکامرکزی کردارملزم اورسالاری نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوگیا۔ملزم ایک ہفتے قبل دبئی سے کراچی عیدمنانے آیاتھا۔ملزم کلاکوٹ اورنیپئرپولیس کو4مقدمات میں مطلوب تھا۔جس میں عذیربلوچ کے گھرپرحملے کامقدمہ بھی شامل ہے ۔پولیس نے بتایاکہ ملزم کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتارکیاتھااوررہائی کے بعدسے ملزم دبئی فرارہوگیاتھاجبکہ پولیس ذرائع نے بتایاکہ زاہد لاڈلہ نے اپنے سابقہ بزرگ کمیٹی کے رکن کے ریڈوارنٹ جاری کردیے ہیں۔،موٹرسائیکل پرسوارمسلح دستے رکن کوٹینری روڈاورناگمان مسجد کے قریب تلاش کرتے رہے اورمکینوں سے رکن کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے ۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ استادتاجونے اپنے پرانے کارندوں زبیربلوچ اورعامربلوچ کوملیرسالارگوٹھ اورداؤدگوٹھ میں نیٹ ورک بناکردے دیااوردونوں ملزمان لیاری آپریشن کے بعدسے ملیرمیں روپوش ہیں۔

مزید :

کراچی -