مقتولین کے لواحقین کو میڈیا کے سامنے زبان بند رکھنے کا کہا گیا ، خو ن بہا کی رقم امریکہ نے ادا کی : ریمنڈ ڈیوس کا کتاب میں سنسنی خیز انکشاف

مقتولین کے لواحقین کو میڈیا کے سامنے زبان بند رکھنے کا کہا گیا ، خو ن بہا کی ...
مقتولین کے لواحقین کو میڈیا کے سامنے زبان بند رکھنے کا کہا گیا ، خو ن بہا کی رقم امریکہ نے ادا کی : ریمنڈ ڈیوس کا کتاب میں سنسنی خیز انکشاف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں قتل اور رہائی سے شہرت پانے والے امریکی خفیہ ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ مقتولین کے لواحقین کو خون بہا کی رقم فوری طور پر حکومت پاکستان نے دی تھی لیکن بعد میں امریکہ نے ادائیگی کردی تھی۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں 2معصوم نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے امریکی ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب ”دی کنٹریکٹر “میں مزید انکشاف کیا ہے کہ لواحقین کو عدالت کے باہر گن پوائنٹ پر کہا گیا کہ میڈیا کے سامنے زبان نہ کھولیں۔ جس کے بعدسب ایک ایک کر کے شناختی کارڈ دکھاتے اور رقم کی رسید لیتے رہے۔اور یہ رقم حکومت پاکستان نے دی تھی جسے بعد میں امریکہ نے ادائیگی کر دی تھی۔ریمنڈ ڈیوس کے مطابق مقتولین کے لواحقین کو کہا گیا تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کا خون بہا قبول کریں ۔

مزید : لاہور


loading...