اس اتوار کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہونے جا رہا ہے، یہ میچ کہاں اورکتنے بجے شروع ہو گا؟ تمام تفصیلات جانئے

اس اتوار کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہونے جا رہا ہے، یہ میچ ...
اس اتوار کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہونے جا رہا ہے، یہ میچ کہاں اورکتنے بجے شروع ہو گا؟ تمام تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2017ءمیں ابھی پہلی جیت کی تلاش میں ہے اور اتوار اس کا سامنا ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی روائتی حریف بھارتی ٹیم کے ساتھ ہونے جا رہا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی
ثناءمیر کی قیادت میں قومی ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے خلاف اپنے میچ ہار چکی ہے تاہم اب وہ مردوں کی ٹیم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تو دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 107 رنز کی شکست سے دوچار کیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی مثبت بات اوپنر ناہیدہ خان کی 79 رنز کی اننگز رہی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں اوپنر عائشہ ظفر نے نصف سنچری بنائی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ جیت چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہوں: فخرز مان
قومی ٹیم کی آل راﺅنڈر اسماویہ اقبال نے اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”بھارت کیخلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ دباﺅ رہتا ہے۔ یہ بہت بڑا میچ ہے لیکن میں بھارت کیخلاف بہت اچھا کھیل پیش کرنے کیلئے پرامید ہوں۔“

مزید :

کھیل -