امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا
امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا

  



 واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی آئندہ انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کردیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی آئندہ انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے قریب واقع ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کاانتخاب کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز واشنگٹن میں ایک عشائیے میں شرکت کی جوان کی آئندہ انتخابی مہم اورریپبلکن پارٹی کے لیے دیا گیا تھا جبکہ اس میں شرکت کے لیے ہرآدمی کو 45 ہزار ڈالر کا ٹکٹ لینا پڑا تھا، یاد رہے امریکا کے صدارتی انتخابات 2020میں ہوں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...