مری کوسٹر حادثہ، 3افراد جاں بحق،18زخمی

مری کوسٹر حادثہ، 3افراد جاں بحق،18زخمی
مری کوسٹر حادثہ، 3افراد جاں بحق،18زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوالہ لنک روڈ پر مری سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 18افراد زخمی ہوئے۔
مری سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر شوالہ لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 3افراد جاں بحق جبکہ18زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے، کوسٹر میں ایک ہی خاندان کے افراد سوارتھے جو مری میں تفریح کے لئے آئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، اس موڑ پر اس سے قبل بھی کئی حادثے ہو چکے ہیں۔

وادی تیرا ہ میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ، کم ازکم تین سیکیورٹی اہلکار شہید