شاہ رخ خان نے ناکام فلموں کے باوجود اداکاری نہ چھوڑنے کا اعلان کرد یا

شاہ رخ خان نے ناکام فلموں کے باوجود اداکاری نہ چھوڑنے کا اعلان کرد یا
شاہ رخ خان نے ناکام فلموں کے باوجود اداکاری نہ چھوڑنے کا اعلان کرد یا

  



لا ہور(یو این پی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے یکے بعد دیگرے فلموں کی ناکامی کے باوجود اداکاری نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تلگوفلموں کے اداکارپرکاش راج نے مسلمان خاندان کو گھر تحفے میں دیدیا

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کو اداکاری کیساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ بھی کہا جاتا ہے لیکن اب یکے بعد دیگرے ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکیں جس کی وجہ سے ان پر انگلیاں اٹھائی جانے لگی تھیں تاہم کنگ خان نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت اداکاری کو خیرباد نہیں کہیں گے۔کنگ خان کی فلم "دل والے" باکس آفس پر رنویر سنگھ کی فلم "باجی راو مستانی" کو مات دینے میں ناکام ہوگئی تھی جس پر انہیں ڈسٹری بیوشن کمپنی کو معاوضہ بھی واپس کرنا پڑا جبکہ ان کی فلم "فین" بھی باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہ دکھاسکی تھی۔ رواں سال کے شروع میں ہی فلم "رئیس" بھی بڑی کامیابی نہ سمیٹ پائی جسکے بعد ان کا فنی کیریئر ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن ان سب کے باوجود شاہ رخ خان اداکاری چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔شاہ رخ خا ن کا کہنا تھاکہ میری عمر بڑھ رہی ہے لیکن پھر بھی اداکاری چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں، مداحوں کو خاندان کی طرح سمجھتا ہوں۔

مزید : تفریح


loading...