امریکہ کو فریڈم فائٹر اور دہشت گرد میں فرق کرنا ہوگا،ٹرمپ مودی ساز باز سے تحریک آزادی پر فرق نہیں پڑے گا: سید صلاح الدین
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور چیرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ امریکہ نے مجھے عالمی دہشت قرار دے کر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے ، عالمی دہشت گردوں کے حوالے سے کوئی بھی شرط پوری نہیں کی گئی، امریکہ کو فریڈم فائٹر اور دہشت گرد میں فرق کرنا ہوگا، ٹرمپ مودی ساز باز سے تحریک آزادی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بغیر کسی وجہ اور بنیاد کے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو 'خوش اور مطمئن' کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ احمقانہ اقدام اٹھایا ۔جنگیں جرات اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں، جس میں آپ پتھر کو بھی ایک ایٹم بم کی طرح استعمال کرتے ہیں۔
قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ صبر کا پیمانہ چھلک چکا:سعودی وزارت خارجہ
مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور چیرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین نے انہیںامریکا کی جانب سے خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے اقدامات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری دنیا کی پرامن ترین قوم ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا ٹرمپ کے خبث باطن کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکی قوانین بھی ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتے اور یہ کسی کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کسی ایک شرط پر بھی پورا نہیں اترتا۔ہماری جدوجہد سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذ پر جاری ہے،یہ دنیا کے تمام قوانین میں جائز ہے،بھارت جیسے سامراج سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہم اپنے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔ یہ اقدام ہمارے عزم و ہمت کو متزلزل نہیں کرسکتا بلکہ اس نے ہمیں اور زیادہ مضبوط کردیا ہے۔کشمیر میں جاری حالیہ جدوجہد کے دوران مجاہدین کی ہاتھوں کوئی بھی بچہ قتل نہیں ہوا نہ ہی کسی خاتون کی بے حرمتی کی گئی۔دنیا بھر کے مبصرین وادی میں موجود ہندﺅں، سکھوں اور عیسائیوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ مسلمان اور مجاہدین نے انہیں کبھی نقصان نہیں پہنچایا۔ امریکا اور ہندوستان کسی ایک واقعے کا بھی حوالہ پیش نہیں کرسکتے جو یہ ثابت کرسکے کہ کشمیری مجاہدین دہشت گرد ہیں۔
مصباح الحق کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کیلئے بڑا نام سامنے آ گیا
سید صلاح الدین نے امریکہ کے بھارت کی جانب جھکاﺅ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں ، ہزاروں پاکستانیوں کی جانیں اس جنگ کی بھینٹ چڑھیں، ملک معیشت کو110ارب ڈالر کا ٹیکہ اس جنگ کی وجہ سے لگا مگر ان سب قربانیوں کی قدر کرنے کی بجائے امریکہ کا بھارت کی جانب جھکاﺅ اور پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ نقابل فہم ہے۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں عورتوں ، بچوں اور طلبہ وطالبات کو شہید کیا جب کہ خواتین کی بے حرمتی کے واقعات بھی پیش آئے حقیقت میں عالمی دہشت گرد بھارتی فوج ہے مگر اس پر بھی امریکہ کا دوہرا معیار منافقانہ ہے۔