پی ایس ایل میں شامل کی جانے والی چھٹی ٹیم ملتان کا پورا نام ملتان سلطانز رکھ دیا گیا

پی ایس ایل میں شامل کی جانے والی چھٹی ٹیم ملتان کا پورا نام ملتان سلطانز رکھ ...
پی ایس ایل میں شامل کی جانے والی چھٹی ٹیم ملتان کا پورا نام ملتان سلطانز رکھ دیا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپرلیگ میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت کا اعلان تو کر دیا گیاہے جسے شون گروپ نے خریدا ہے تاہم اب اس کا کے پورے نام اور لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ دنیا کی ٹاپ کی لیگز میں شامل کیا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا ،پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں اور ابھی تک دوسیزن کھیلے جا چکے ہیں اور پی ایس ایل ون میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی اور پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا گیا تھا ،چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے لیکن ان میں سے جس ٹیم کا فیصلہ کیا گیا وہ ملتان تھی تاہم شون گروپ نے خریدا تھا اور اس ٹیم کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا گیاہے ۔ملتان سلطانز کا آفیشل لوگو بھی لانچ کر دیاگیاہے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں