نواز شریف نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور سے لے کر اب تک علاقائی سیاست کو پروان چڑھایا ہے:مولابخش چانڈیو

نواز شریف نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور سے لے کر اب تک علاقائی سیاست کو پروان ...
نواز شریف نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور سے لے کر اب تک علاقائی سیاست کو پروان چڑھایا ہے:مولابخش چانڈیو

  



کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور سے لے کر اب تک علاقائی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ۔

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بدترین ناانصافی ہے:یاسین ملک

تفصیلات کے مطابق میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دوسروں پر الزامات عائد کیے ہیں ۔دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن کے بین الاقوامی سکینڈل میں پکڑے گئے ہیں جبکہ نواز لیگ نے تیسری بار حکومت کی لیکن عوامی مسائل کا حل کبھی بھی ان کی ترجیح نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کسی بھی حکومت میں ن لیگ والوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیالیکن شریف برادران نے ہر دور میں ہماری قیادت پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں ۔ نواز لیگ کے رہنماؤں کو اپنے ہی بنائے گئے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے اورا نہی حرکتوں کی وجہ سے نواز لیگ آج ایک بار پھر علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔

مزید : کراچی