’میرے لیے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اس اداکار کا رشتہ آیا تھا لیکن ۔۔۔‘ پاکستانی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

’میرے لیے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اس اداکار کا رشتہ آیا تھا لیکن ...
’میرے لیے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اس اداکار کا رشتہ آیا تھا لیکن ۔۔۔‘ پاکستانی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ میرانے انکشاف کیاہے کہ ان کیلئے بھارتی اداکار عمران ہاشمی اور اشمیت پٹیل کا رشتہ آیا تھا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سہیل وڑائچ نے میرا سے شادی کے بارے میں سوال کیا تو میرا نے انتہائی اہم راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ نے ان سے کہا تھا کہ اشمت پٹیل اچھا لڑکاہے اور خود مختار بھی ہے اور اس کے علاوہ عمران ہاشمی کا بھی رشتہ آیا تھا ۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کی ایک چھوٹی بہن بھی ہیں ،جی ہاں ، شائستہ اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن ہیں جو حال ہی میں لندن سے اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان لوٹی ہیں اور پہلی مرتبہ دنیا نیوز کے پروگرام ’ایک دن دنیا کیساتھ‘میں منظرعام پر آئی ہیں۔

مزید : تفریح