رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل ، بابر اعوان ٹیم کی تکنیکی راہنمائی کرینگے

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل ، ...
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل ، بابر اعوان ٹیم کی تکنیکی راہنمائی کرینگے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی ، قانونی ٹیم پیر کی صبح ضمانت کی درخواست داخل کرے گی ، تحریک انصاف کے رہنما اور معر وف قانون دان بابر اعوان ٹیم کی راہنمائی کرینگے .

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی رہائی کے لئے پارٹی رہنما بابر اعوان کو ضمانت اور رہائی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر رہنما تحریک انصاف نے وکلاءکی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جمشید دستی کی رہائی کے لئے پیر کی صبح ضمانت کے لئے درخواست دائر کرنے سمیت اہم ہدایات دی ہیں اور ٹیم کی تکنیکی طور پر خود راہنمائی کریں گے ۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نہر توڑنے سمیت مختلف نو عیت کے دیگر 25مقدمات کے باعث جیل میں ہیں اور انہیں کسی بھی ملاقاتی سمیت انکی فیملی سے ملاقات کی اجازت تک نہیں دی جار ہی ہے .

مزید : اسلام آباد


loading...